سلسلہ معلومات اردو ادب قسط نمبر 2 پیشکش اردو تحقیق


سلسلہ معلومات اردو ادب
📝
قسط نمبر 2

پیشکش اردو تحقیق

(پچھلی قسط میں ہم نے پڑھا تھا اردو ادب کسے کہتے ہیں اردو ادب کی بنیادی دو صنفیں کونسی ہیں اور ان کی قسموں کے نام پڑھے تھے۔)

آج ہم اردو ادب کی نثری صنف کی پہلی 3 قسموں یعنی ناول،افسانہ اور داستان کے بارے پڑھیں گے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم


ناول

ناول اطالوی زبان کے لفظ ناولا
 (Novella)
 سے نکلا ہے۔ ناولا کے معنیٰ ہے
 نیا۔ لغت کے اعتبار سے ناول کے معانی نادر اور نئی بات کے ہیں۔ لیکن صنفِ ادب میں اس کی تعریف بنیادی زندگی کے حقائق بیان کرنا ہے۔ ناول کی اگر جامع تعریف کی جائے تو وہ کچھ یوں ہوگی کہ “ناول ایک نثری قصہ ہے جس میں پوری ایک زندگی بیان کی جاتی ہے۔

افسانہ

افسانہ ادب کی نثری صنف ہے۔ لغت کے اعتبار سے افسانہ جھوٹی کہانی کو کہتے ہیں لیکن ادبی اصطلاح میں یہ لوک کہانی کی ہی ایک قسم ہے۔ ناول زندگی کا کل اور افسانہ زندگی کا ایک جزء پیش کرتا ہے۔

داستان

داستان افسانوی ادب کی قدیم ترین صنف ہے۔ادب میں نثری قصوں کی وہ قسم جس کی اساس زیادہ تر خیال آرائی پر ہوتی ہے، کردار عموماً مثالی ہوتے ہیں، زبان میں تکلف سے کام لیا جاتا ہے۔
اکثر داستانون کا مآخذ عربی ، فارسی یا سنسکرت قصےہیں، بعض طبع زاد بھی ہیں۔

جاری ہے۔ ۔ ۔

Post a Comment

4 Comments

Hy!
Thanks for your replying and showing interest in my blog.