سلسلہ معلومات اردو ادب
قسط نمبر 3
پیشکش اردو تحقیق
محترم قارئین!
پچھلی 2 قسطوں میں ہم نے
اردو ادب کسے کہتے ہیں ؟
اردو ادب کی بنیادی دو صنفیں کونسی ہیں ؟
ان کی قسموں کے نام اور نثری صنف کی پہلی 3 قسموں یعنی ناول،افسانہ اور داستان کے بارے پڑھا تھا۔
آج ہم نثری صنف کی مزید 3 قسموں انشائیہ،مکتوب نگاری اور سفر نامہ کے بارے پڑھیں گے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
4۔انشائیہ
انشائیہ کے لغوی معنی "عبارت" کے ہیں۔ انشائیہ نثری ادب کی وہ صنف ہے جو مضمون کی مانند لگتی ہے مگر مضمون سے الگ انداز رکھتی ہے۔ انشائیہ میں انشائیہ نگار آزادانہ طور پر اپنی تحریر پیش کرتاہے، جس میں اس کی شخصیت کا پہلو نظر آتا ہے۔ کسی خاص نتیجہ کے بغیر بات کو ختم کرتا ہے، یعنی نتیجہ کو قاری پر چھوڑ دیتا ہے۔
5۔مکتوب نگاری
ہم ایک شخص سے کوئی بات کہنا چاہیں اور و ہ ہمارے سامنے موجود نہ ہو تو اپنی بات اور گفتگو اُسے لکھ بھیجنا مکتوب نگاری کہلائے گا۔
6۔سفرنامہ
سفرنامہ ادب کی ایک صنف ہے جس میں بیرونی ادب، تلاش بینی ادب، مہم جوئیانہ ادب یا قدرتی لکھائی اور رہنما کتب اور دوسرے ملکوں کے دورے شامل ہیں۔
سفر عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی مسافت کرنا کے ہیں۔ اس کو لکھنے کا مقصد قارئین کو اپنے تجربات واقعات سے آگہی دینا، عام انسان کے اندر دیار غیر کے بارے میں جاننے کی خواہش پیدا کرنا اور سفر کی داستان سنانا۔
ا_____________________ا
4 Comments
Good
ReplyDeleteshukria visit my blog daily
DeleteGood work nice
ReplyDeleteshukria visit our blog daily
DeleteHy!
Thanks for your replying and showing interest in my blog.