سلسلہ معلومات اردو ادب قسط نمبر4 پیشکش اردو تحقیق

    



سلسلہ معلومات اردو ادب

قسط نمبر 4

 

پیشکش اردو تحقیق

 

محترم قارئین!

 

پچھلی 3 قسطوں میں ہم نے

اردو ادب کسے کہتے ہیں ؟

اردو ادب کی بنیادی دو صنفیں کونسی ہیں ؟

ان کی قسموں کے نام اور نثری صنف کی تمام قسموں یعنی ناول،افسانہ،داستان،انشائیہ،مکتوب نگاری اور سفرنامہ کے بارے پڑھا تھا۔

 

آج ہم اردو ادب کی دوسری صنف یعنی شاعری کے بارے پڑھیں گے۔

 

آپ کو یاد ہوگا ہم نے اس سلسلے کی پہلی قسط میں پڑھا تھا شعری صنف میں غزل، رباعی، نظم، مرثیہ، قصیدہ اورمثنوی شامل ہیں۔

ان شاءاللہ آج ہم پہلی 3 قسموں یعنی غزل،رباعی اور نظم کے بارے جانیں گے۔

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

صلی اللہ علیہ وسلم

 

غزل

 

اصطلاحِ شاعری میں غزل سے مراد وہ صنفِ نظم ہے جس کا ہر ایک شعر الگ اور مکمل مضمون کا حامل ہو اور اس میں عشق وعاشقی کی باتیں بیان ہوئی ہوں خواہ وہ عشق حقیقی ہو یا عشق مجازی۔ تاہم آج کل کی غزل میں عشق و عاشقی کے علاوہ موضوعات پر اظہارِ خیال کو روا جانا جانے لگا ہے۔ غزل کا آغاز فارسی زبان سے ہوا مگر اس کا سراغ عربی تک بھی لگایا جا سکتا ہے۔

 

رباعی

 

رباعی عربی کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی چار چار کے ہیں۔ شاعرانہ مضمون میں رباعی اس صنف کا نام ہے جس میں چار مصرعوں میں ایک مکمل مضمون ادا کیا جاتا ہے۔

 

نظم

 

نظم سے مراد ایسا صنف سخن ہے جس میں کسی بھی ایک خیال کو مسلسل بیان کیا جاتا ہے۔ نظم میں موضوع اور ہیئت کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں۔


Post a Comment

0 Comments