سلسلہ معلومات اردو ادب قسط نمبر 1




سلسلہ معلومات اردو ادب 📝

قسط نمبر 1

اردو ادب

اردو زبان پر مشتمل ادب اردو ادب کہلاتا ہے جو نثر اورشاعری پرمشتمل ہے۔

نثر

نثر کے لغوی معنی بکھری ہوئی شے کے ہیں وہ تحریر جومنظوم نہ ہو بلکہ عام گفتگو کی طرح لکھی جائے اسے نثر کہتے ہیں۔

شاعری

شاعری (Poetry) کا مادہ "شعر" ہے اس کے معانی کسی چیز کے جاننے پہچاننے اور واقفیت کے ہیں۔ لیکن اصطلاحاً شعر اس کلامِ موزوں کو کہتے ہیں جو قصداً کہا جائے۔ یہ کلام موزوں جذبات اور احساسات کے تابع ہوتا ہے۔ اور کسی واقعہ کی طرف جاننے کا اشارہ کرتا ہے۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ آپ نے کوئی حادثہ دیکھا ہو اور وہ آپ کے دل پر اثر کر گیا ہو اور آپ کے اندر سے خود بخود الفاظ کی صورت میں ادا ہو جائے اس اثر کے بیان کو شعر کہتے ہیں اور انہی شعروں کو شاعری کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ا_____________________ا

نثری اصناف میں ناول، افسانہ،داستان، انشائیہ، مکتوب نگاری اور سفر نامہ شامل ہیں۔

جبکہ شاعری میں غزل، رباعی، نظم، مرثیہ، قصیدہ اورمثنوی شامل ہیں۔

ا_____________________ا

جاری ہے۔ ۔ ۔

Post a Comment

4 Comments

Hy!
Thanks for your replying and showing interest in my blog.