سلسلہ آئو شاعری سیکھیں
(___سبق نمبر 2___)
از اسامہ سرسری
پیشکش اردو تحقیق
پچھلی قسط میں ہم نے قافیہ، ردیف اور حرفِ روی کو مثالوں
سے سمجھا تھا، اس
دفعہ ان شاء اللہ تعالیٰ ہم قافیہ خود بنانا سیکھیں گے۔
یہ تو معلوم ہو ہی گیا ہے کہ شعر کے آخر میں جو ہم
آواز الفاظ آتے ہیں انھیں ’’قافیہ‘‘ کہتے ہیں۔ اب اسے مثالوں سے سمجھیں
مثال نمبر۱: کامل، عامل، شامل، عادل،
ساحل، باطل، قاتل، جاہل، کاہل، حاصل، قابل، نازل۔
مثال نمبر۲: رحمان،ارمان، مہمان،
نعمان، احسان، انسان، سنسان،گھمسان، سلطان، شیطان۔
مثال نمبر۳: آم، بام، تام، جام،
خام، دام، شام، عام، کام، گام، لام، نام۔
مثال نمبر۴: اور، بور، چور، ، زور،
شور، ، مور۔
مثال نمبر۵: اٹک، بھٹک، پھٹک، چٹک،
کھٹک، لٹک، کسک، چسک، سسک، بلک، پلک، جھلک، چھلک، ڈھلک، فلک، چمک، دھمک، نمک، کمک۔
: اب ہم آپ کو قافیے سے متعلق کچھ اہم باتیں
بتاتے ہیں
٭قافیہ عربی زبان کا لفظ ہے، اس کی عربی جمع
’’قوافی‘‘ اور اردو جمع
قافیوں" اور’قافیے‘‘ ہے۔"
٭قافیوں میں آخری اصلی حرف کا بالکل ایک
جیسا ہونا ضروری ہے- دیکھیے
مثال نمبر 1 میں ہر لفظ کے آخر میں "ل"
مثال نمبر 2 میں ہر لفظ کے آخر میں" ن"
مثال نمبر3 میں ہر لفظ کے آخر پر "م"
مثال نمبر 4 میں ہر لفظ کے آخر پر "ر"
مثال نمبر 5 میں ہر لفظ کے آخر پر "ک"
ان کو حرف روی کہتے ہیں -
٭قافیوں میں آخری اصلی حرف اگر ساکن ہو تو
اس سے پہلے والے حرف کی حرکت کا ایک ہونا بھی ضروری ہے-
مثال نمبر 1
میں ہر لفظ کے آخر میں
’’ل‘‘ سے پہلے والے حرف کے نیچے زیر ہے۔
٭اگر پہلے قافیے میں آخری اصلی ساکن حرف سے
پہلے ’و‘، ’ی‘ یا ’ا‘ ہو اور
ساکن ہو تو ہر قافیے میں آخری اصلی ساکن حرف سے پہلے
اس ’و‘، ’ی‘ یا ’ا‘ کا
ہونا ضروری ہے۔
دیکھئے مثال نمبر 2
میں ہر لفظ کے آخر میں
’’ن‘‘ ہے اور ’’ن‘‘ سے پہلے ’’ا‘‘ ہے
مثال نمبر 3
،
میں ہر لفظ کے آخر میں
’’م‘‘ اور اس سے پہلے ’’ا‘‘ ہے-
مثال نمبر 4
میں ہر لفظ کے آخر میں
’’ر‘‘ سے پہلے ’’و‘‘ ہے۔
٭قافیوں کے آخر میں کم از کم ایک حرف کا بار
بار آنا تو ضروری ہے، مگر ایک
سے زیادہ جتنے حروف بار بار آئیں گے تو قافیوں میں
اتنا ہی حسن پیدا ہوگا،
مثال نمبر 1
- میں عامل اور کامل، ان
دونوں میں آخر میں ’’ل‘‘ ہے
دونوں میں ’’ل‘‘ سے پہلے ’’ام‘‘ بھی ہے۔
مثال نمبر 2
رحمان ،ارمان، مہمان، نعمان۔ ان چاروں کے آخر میں ’’م‘‘، ’’ا‘‘ اور ’’ن‘‘
تینوں آرہے ہیں۔
________________
مشق
1) اطاعت‘‘، ’’کریم‘‘، ’’عابد‘‘، ’’ولی‘‘ ،
’’انوار‘‘ ، ’’معصوم‘‘ ، ’’اقوال‘‘ ،
’’آباد‘‘ ان میں سے ہر ایک کے وزن پر کم از
کم پانچ پانچ الفاظ لکھیے۔
2) مکمل سبق کو یاد کیجیے۔
3) کل والا سبق دہرائیے۔
-------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
مشق نمبر 2 کا حل
از محمد عظیم
اطاعت: سفاہت،نفاست، ریاضت، فقاہت، وجاہت کریم: لحیم، جسیم، فہیم، رحیم،
شہیم
عابد: واجد، راشد، ساجد، ناقد، قاصد
انوار:
اسرار، ابرار، گلزار، بردار، میخوار معصوم: مفہوم، مقسوم، مجزوم، مخدوم، منظوم اقوال:
انزال، جرال، بقال، بسال، لجپال
آباد:
اجداد، اشداد، امداد، برباد، شہزاد
7 Comments
MashaAllah nice effort
ReplyDeleteMashaAllah nice efforts JazakAllah
ReplyDeleteJazakAllah
Deletegood
ReplyDeleteFollow this blog and share this with others
DeleteUmda koshish
ReplyDeletehmra blog visit krty rhye shukria
DeleteHy!
Thanks for your replying and showing interest in my blog.