"ایک نظر پاکستان پر" تحریر ہما مختار احمد

 


"ایک نظر پاکستان پر"

) سیالکوٹ )ہما مختار احمد

 سر زمین پاکستان بے شمار قربانیوں اور وفاؤں کے صلے میں معرض وجود میں آیا۔ یہ وہ ملک جسے اللہ تعالیٰ نے قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے۔جس کی سونا اگلتی زمین میں ہر رنگ کے پھول اور ہر طرح کی فصلیں پیدا ہوتی ہیں۔ اس خوبصورت وطن کی سرزمین میں بہتے دریا، خوش ذائقہ پھل، فلک بوس پہاڑ اور بہتی آبشاریں اس کے حسن میں چار چاند لگا دیتی ہیں۔ پاکستان وہ خوبصورت ملک ہے جس کے کچھ علاقے دنیا میں جنت کی تصویر پیش کرتے ہیں۔         


             ہما مختاراحمد (سیالکوٹ)

پاکستان کی خوبصورت سرزمین کوصوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا شامل ہیں۔ہر صوبہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔ ہرصوبے کا فرد اور اس کی صوبائی حکومت ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔                                      

پاکستان کے جھنڈے کا رنگ سبز اور سفید ہے۔سبزرنگ اکثریت کی نمائندگی کرتا ہے، جس میں پاکستان کی نوے فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے جو اکثریت پر ہے۔ جبکہ سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے، جس میں دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں، جو کہ دس فیصد کے لگ بھگ ہیں۔جن میں عیسائی، سکھ اور ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ہیں۔ ہر مذہب سے تعلق رکھنے والا شخص باعزت شہری کے طور پر زندگی گزار رہا ہے۔جہاں پر تمام اقلیتوں کا تحفظ اور جو اپنے اپنے مذہب کے مطابق زندگی بسر کرنے کا حق رکھتے ہے۔                                                          

اگر پاکستان کے صوبوں کو دیکھیں تو آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب ہے۔ پنجاب کا مطلب ہے پانچ دریاؤں کی سرزمین۔ پنجاب کا سب سے بڑا شہر لاہور ہے،اور اسے پاکستان کا دل بھی کہتے ہیں۔لاہور اپنی زندہ دلی اور مہمان نوازی کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔                

ملتان،فیصل آباد،گوجرانولہ اورسیالکوٹ وغیرہ پنجاب کے بڑے شہر ہیں-                                        فیصل آباد کو پاکستان کا مانچسٹر بھی کہا جاتا ہے،اوریہ شہر کپڑا بنانے کی صنعت کی وجہ سے مشہور ہے۔                                                  

سیالکوٹ کھیلوں کا سامان اور آلاتِ جراحی کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔پنجاب کی زمیں بہت زرخیز اور اس میں بہترین نہری نظام ہے۔چھانگا مانگا کا جنگل اور کھیوڑہ کی کان بھی پنجاب کے مشہور مقامات ہیں۔ کھیوڑہ ضلع جہلم شہر دادن خان کے نزدیک واقع ہے۔کھیوڑہ میں دنیا کی دوسری بڑی نمک کی کان ہے۔ اس کی سترہ منزلیں ہیں۔اور کھیوڑہ میں موجود نمک کی یہ کان پاکستان کے علاوہ دوسرے بہت سے ممالک کی نمک کی ضروریات کو پورا کر رہی ہے۔                                          

سندھ کا لفظ سندھو سے نکلا ہے، جس کا مطلب ہے دریا۔اور دریائے سندھ کی وجہ سے اس صوبے کو سندھ کا نام دیا گیا ہے۔سندھ کا سب سے بڑا شہر کراچی ہے۔کراچی کو روشنیوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔ معمار قوم قائداعظم اسی شہر میں پیدا ہوئے۔ محمد بن قاسم سندھ کے فاتح ہیں۔                         

 سندھ میں سندھی زبان بولی جاتی ہے۔اس کی آبادی چار کروڑ کے لگ بھگ ہے۔سندھ کے بڑے شہر حیدرآباد، سکھر اور نواب شاہ وغیرہ ہیں۔ سندھ میں ٹوپی اور اجرک پہنی جاتی ہے۔وہاں کی عورتیں شیشوں کے کام والے کپڑے شوق سے پہنتی ہیں۔ سندھ کا زیادہ تر علاقہ بنجر اور غیر آباد ہے۔ سندھ کا سب سے بڑا شہر کراچی ہے۔جو کہ پورے پاکستان کا مصروف ترین شہر ہے۔  اور پاکستان کے ہزاروں لوگوں کے لیے معاش کا ذریعہ ہے۔                      

بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ بلوچستان کی سرحدیں پاکستان کے باقی تمام صوبوں سے ملتی ہے۔یہ علاقہ بنجر پہاڑوں پر مشتمل ہے۔ بلوچستان میں سردیوں میں شدید سردی اور گرمیوں میں شدید گرمی پڑتی ہے۔ سبی یہاں کا گرم ترین علاقہ ہے۔کوئٹہ بلوچستان کا سب سے بڑا شہر ہے، جو کہ پھلوں کی پیداوار کے لحاظ سے بہت مشہور ہے۔ بلوچستان معدنی ذخائر سے مالا مال ہے۔                                 

پاکستان کا چوتھا صوبہ خیبرپختونخوا ہے۔ خیبرپختونخوا پاکستان میں سب سے خوبصورت صوبہ ہے۔ پشاور اس کا سب سے بڑا شہر ہے۔ اس کے علاوہ مردان، ڈیرہ اسماعیل خان، اور ایبٹ آباد وغیرہ بھی اس کے بڑے شہر ہیں۔ اس صوبے میں بولی جانی والی زبان پشتو ہے۔ یہاں کے لوگ بہت محنتی اور جفاکش ہیں۔ وہ اپنی عزت اور آن کی خاطر سب کچھ کر گزرنے کو تیار رہنے والے ہیں۔ درہ خیبر بھی اسی صوبے میں واقع ہیں۔ سوات اور کاغان اس علاقے کے خوبصورت مقامات ہیں جنہیں سیاح بہت شوق سے دیکھنے آتے ہیں۔              

پاکستان مجموعی طور پر بہت خوبصورت ملک ہے، جسے اللہ نے بہت سے وسائل سے نوازا ہے۔ پاکستانی فوج اس ملک کی عزت و تکریم میں حکومت پاکستان کا ہر قدم پر ساتھ دے رہی ہے۔ آج ہم سکون کی نیند اور محفوظ زندگی گزار رہیں ہیں، تو بس اپنی چاک و چوبند فوج کی وجہ سے۔                                   

 ہمارا ملک پاکستان بہت شادو آباد ہے کیونکہ کے اللہ تعالیٰ نے اسے خوبصورت مناظر سے نوازا ہے جو  دیکھنے والے کو مسحور بنا دیتا ہے۔ جس کی ہرسو پھیلی مہک اور خوبصورتی لوگوں پر سحر طاری کر دیتی ہے۔ پاکستان میں بہت سے مقامات جنت کی تصویر پیش کرتے ہیں، جو دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔                                

پاکستان دنیا کے سب سے بڑے براعظم ایشیا میں واقع ہے۔ہمارا ملک جنوبی ایشیا کے شمال،مغرب میں واقع ہے۔پاکستان کے شمال میں چین، مشرق میں بھارت، مغرب میں افغانستان اور ایران، اور جنوب میں بحیرہ عرب واقع ہے۔                                              

پاکستان میں بہت خوبصورت پہاڑ ہیں جن میں کوہ ہمالیہ،کوہ قراقرم اور کوہ ہندوکش بلند پہاڑ ہیں۔ کے۔ٹو پاکستان کی بلند ترین چوٹی ہے۔ کوہ قراقرم کو دنیا کے کئی کوہ پیما سر کر چکے ہیں۔ اور انہی پہاڑوں کے درمیان پاکستان کی سب سے خوبصورت گلگت کی وادی ہے۔                                                

اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو دشمنوں کی نظروں سے محفوظ رکھے اور اسے شادو آباد رکھے۔آمین          

تعارف

 ہما مختار احمد شہر اقبال کی رہائشی ہیں -کیمسٹری میں ماسٹرز کر رہی ہیں اور ادب سے لگاؤ کے باعث بہت ہی عمدہ  لکھاری اور کالمنسٹ ہیں۔پاکستان کے بہت سے اخبارات میں کالم لکھ چکی ہیں۔اور اس کےعلاوہ  

 افسانہ اور ناولٹ لکھ رہی ہیں ۔                                                           


Post a Comment

0 Comments