غزل
شاعر
: زین عباس
بتا کیا کرے گا قیامت کے بعد
سدا کیا کرے گا قیامت کے بعد
ابھی تو تماشے میں مشغول ہے
خدا کیا کرے گا قیامت کے بعد
مرے سکّے تو میری دنیا کے ہیں
چلا کیا کرے گا قیامت کے بعد
فنا کرنے پر خوش ہے کیوں مولوی
یہ کیا کیا کرے گا قیامت کے بعد
یہ دنیا اگر ختم ہو جائے گی
جلا کیا کرے گا قیامت کے بعد
بتا زین چارہ گری کے سوا
ادا کیا کرے گا قیامت کے بعد
0 Comments
Hy!
Thanks for your replying and showing interest in my blog.