"صبر" تحریر کومل سلطان خان

 



"صبر"

کومل سلطان خان

sabar
 

کہتے ہیں دعاؤں میں اب اثر نہیں رہا۔ میں بتاؤں دعائیں کب اثر کرتی ہیں، جب انہیں صبر کی مہر لگا دی جائے۔ صبر یہ نہیں کہ اللّٰہ سے "مانگنا" چھوڑ دو۔ صبر تو یہ ہے کہ لوگوں سے "کہنا" چھوڑ دو۔

انسان جب ٹوٹتا ہے نا تو سوائے رب کے کوئی اس کی آواز نہیں سنتا اور ٹوٹی ہوئی چیزوں میں لوگ صرف تجسُس رکھتے ہیں۔

جب کے اللّٰہ تعالٰی  ٹوٹی ہوئی چیزوں سے محبت رکھتا ہے۔ دعاؤں کو صبر کی چادر پہنا کر دیکھیں، یہ کیسے سائبان بنتی ہیں۔

اگر تمہیں لگتا ہو کہ جو صبر تم نے کیا ہے یا کر رہی ہو تو وہ ضائع چلا جائے گا یا ان دنوں یا عرصے کا حساب نہیں ہو گا تو بالکل بھی ایسا نہیں ہے ۔اللہ تعالی فرماتے ہیں اگر کسی مومن کو کوئی کانٹا بھی چبھے اور وہ اس پر صبر کر جاۓ تو اسکا اجر خود اللہ کی ذات دیتی ہے-

چیونٹی کو جو مثل کر آگے چلا جاتا ہے- اللہ اس چیونٹی کی فریاد کو بھی سنتا ہے- کسی کو ریت کے زرے کے برابر بھی تکلیف دو تو اللہ اسکا بھی حساب رکھتا ہے- یہاں تک اگر تم اپنے جسم سے زرا سا ماس بھی اکھیڑتے ہو جسکی وجہ سے تمہارے جسم کو ذرا سی بھی تکلیف ہو تواللہ اس کا بھی قیامت والے دن حساب لے گا- پھر یہ کیسے ممکن ہےکہ کسی شخص کی دی ہوئی تکلیف کی وجہ سے تم دن رات اذیت میں رہتی ہو، دن رات رو رو کر گزارتی ہو، ان باتوں کو بھی یاد کر کے صبر کرتی ہو جنکو یاد کرتے ہی تمہارا دل پھر سے تکلیف میں چلا جاتا ہے، اللہ تعالی تمہارے اس صبر کو ضائع کرے گا؟

اللہ سب کچھ دیکھ رہا ہے- وہ قرآن پاک میں کہتا ہے :

"وہ تمہیں دیکھ بھی رہا ہے اور سن بھی رہا ہے-"

اسکو یہ بھی پتا ہے تم بہت تھک گئی ہو اور کتنی دفعہ کہتی بھی ہو یہ بھی پتا ہے کہ تم بالکل بے بس ہو، بس انتظار کرتی ہو یا تو اسکی دعائیں قبول کر یا اپنی رضا پر اسکا دل مطمئن کر کے سکون دے دے کے اسے صبر کے آداب نہیں آتے-

یہ بھی جانتا ہے جب تم اس شخص کو خوش دیکھتی ہو تو کتنی تکلیف میں چلی جاتی ہو اور کبھی روتے روتے کہتی بھی ہو اللہ یہ کیا انصاف ہے؟

لیکن یقین جانو! اس سب کے پیچھے اسکی حکمت ہے- وہ تمہیں رلاتا تو ہے اس لیے کہ تمہاری عاجزی کو دیکھ سکے، تمہاری اس پکار کو بار بار سن سکے حالانکہ جو قصہ ایک دفعہ اسکو بتا دو اسکو بار بار دہرانے کی ضرورت نہیں پڑتی-

وہ تمھارے آنسو تڑپ اور صبر سب اکٹھا کر رہا ہے ،وہ چاہتا ہے تم صبر کرو اور اپنے تمام معاملات اس پر چھوڑ دو کیونکہ! جو صبر کرتا ہے، اللہ اسکے ساتھ ہوتا ہے اور جب تم صبر کر کے تمام معاملات اللہ پر چھوڑ دو گی تو یاد رکھو! جب وہ حساب برابر کرنے پر آتا ہے، تو ایک ہی جھٹکے میں ہلا کر رکھ دیتا ہے ،ایک ہی بار میں ساری اکڑ نکال دیتا ہے ،تمام اگلے پچھلے حساب پورے کر دیتا ہے، جب رسی کھینچتا ہے نا تو ایک بار ہی اپنی لپیٹ میں لیتا ہے جو تمہارے اور میرے بدلے سے کئی گنا بہتر ہے۔

اللہ حساب رکھتے ہیں - ہر اس بات کا جس پر تم نے دُکھے دل کے ساتھ صبر کر لیا تھا ۔ جب تم نے نم آنکھوں کے ساتھ بھی ہنسنا نہیں چھوڑا تھا۔ جب اچانک لیٹے لیٹے ماضی کی تلخ یاد نے دل و دماغ بوجھل کر دئیے تھے اور تم نے بےچین ہو کر کروٹ بدلی تھی۔ جب رات کو سوتے میں آنسو تمہاری آنکھوں سے پھسل رہے تھے اور تم انجان تھی مگر اللہ بے خبر نہیں تھا۔۔۔!

 جب کسی کے سخت جملوں نے تمھارے دل کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے تھے اور تم مسکرا کر سہ گئی تھی وہ تمہاری ہر اس تکلیف کا حساب رکھے ہے، تمہیں یہ وقت بھلے مشکل لگ رہا ہوگا، مگر تمہاری سب مشکلات کا حل بس اس کے ایک "کن" میں رکھا ہے-

" چیزیں ٹھیک ہوجاتی ہوتی ہیں۔۔۔۔!

لوگ واپس مل جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔!

وقت بہتر ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔!

سب مسئلے ہوجاتے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔!

چاہے کتنے گھنٹے لگیں، ہفتے لگیں، مہینے لگے یا سال لگیں

ہر ایک کی آزمائش کا اپنا وقت ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

مگر جب وہ کُن کہہ دے۔۔۔۔۔۔۔!

آپ کا صبر اور خاموشی اسکو پسند آجائے تو لمحہ بھر میں سب ٹھیک ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔!

خود کو یقین دلائیں۔۔۔۔۔!

خود کو بتائیں۔۔۔۔۔!

 کہ وہ میرا رب ہے۔۔۔۔۔!

 مجھے پیدا کرنے والا۔۔۔۔۔!

ساری دنیا مجھے چھوڑ جائے۔۔۔۔۔۔۔۔!

 ساری دنیا کے لوگ مجھے غلط کہہ دیں۔۔۔۔۔۔۔۔!

مگر میرااللہ! کبھی مجھے نہیں چھوڑے گا۔۔۔۔۔۔!

 وہ کبھی مجھے غلط نہیں کہے گا۔۔۔۔۔۔۔!

وہ ہر لمحہ ہر سانس میرے لیے موجود ہے۔۔۔۔۔۔!

اسکی یہی صفت تو خاص ہے کہ!

وہ ہمیشہ محبت کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔!

خود کو ہمت دیں یہ کہہ کرکہ!

 اس مختصر زندگی پہ غم کیسا۔۔۔۔۔!

 میرا اللہ تو میرے ساتھ ہے۔۔۔۔۔۔۔!

خود کو یقین دلائیں۔۔۔۔۔۔!

 وہ میرے ساتھ ہے۔۔۔۔۔۔!

وہ سب ٹھیک کردے گا۔۔۔۔۔۔۔!

 اسے سب ٹھیک کرنا آتا ہے۔۔۔۔۔۔!"

!! انشاءاللہ !!


Post a Comment

0 Comments