ہر چیزحد میں اچھی لگتی ہے (وقت،پیار اور زندگی) تحریر مغیزہ امتیاز




ہر چیزحد میں اچھی لگتی ہے

(وقت،پیار اور زندگی)

تحریر مغیزہ امتیاز

ویسے سہی کہتے ہیں کہ ہر چیز حد میں اچھی لگتی ہے، رابطوں میں بھی ایک حد ہوتی ہے نہ جبکہ میں تو ان کے پیچھے ہی پڑ گئی تھی، اور جو چیز ایک لمٹ سے زیادہ ہو جائے تو اُس میں بےزاری پیدا ہوتی ہے، شاید میری بےتحاشا محبت نے اُسے بےزار کر دیا مگر میں کہتی ہوں کہ محبت میں کیسی حد یار، محبت تو وہ ہوتی ہے جسے نہ تو ناپا اور نہ ہی تولا جائے، محبت تو صدا کے لیے ہوتی ہے اور لاتعداد ہوتی ہے-مصروف کوئی نہیں ہوتا یہ تو بس اہمیت کی بات ہوتی ہے جو
کسی نے آپ کو اپنی زندگی میں دے رکھی ہے۔۔۔۔۔!

آپ اہم ہیں تو انسان مصروف رہ کر بھی آپ کو نہیں چھوڑے گا۔اگر آپ اہم نہیں ہیں، تو فارغ ہوتے ہوئے بھی وہ آپ کے لیے مصروف ہو گا۔۔۔۔!!!!

Time,Life and Love

 یہ ایک بات جس کی بیس پر ہم اپنے سچے رشتوں سے بھی آسانی سے دور ہو رہے ہیں۔۔۔!!!

 اول تو یہ بات ہی غلط ہے کہ اگر آپ خاص ہیں تو آپ کے لیے وقت ہو گا اور اگر وقت نہیں مل رہا تو مطلب آپ خاص ہی نہیں۔۔۔!!!

 کسی کے فقط وقت سے کیا اندازہ لگاتے ہیں آپ اس کے پیار کا۔۔۔!!!

کچھ لوگ تو ہمیشہ ساتھ رہ کے بھی آپ کے نہیں ہو پاتے۔۔۔!!!

 ہر انسان کا اپنا ایک سیٹ اپ ہوتا ہے اب ضروری نہیں کہ  پیار، ایک دم سارا کا سارا سیٹ اپ بدل دے!اور سب سے بڑی حقیقت یہ کہ دنیا داری چھوڑی نہیں جا سکتی۔کوئی کیسے بھی چاہتا ہو۔دنیا کے ساتھ تو چلنا پڑتا ہی ہے۔ ایسے میں ہم بھی دل میں اس بات کا کینہ رکھیں کے اسے پیار ہی نہیں تو بتائیں اسکو کون سمجھے گا۔۔۔۔!!!

 ایک انسان کا سارا سارا دن مصروف رہ کے دن کے کسی سکون بھرے لمحے میں ایک بار آپ کو سوچ کر مسکرا دینا بھی اسکی آپ کے لیے محبّت ہے۔اور محبّتیں ناپی نہیں جا سکتی۔۔۔۔!!!

 اس لیے بلا وجہ کی باتیں سوچ کر خود کو ہلکان مت کریں۔ نہ اپنے سے جڑے لوگوں کو پریشان کریں۔۔۔۔!!! جس کا یقین کرنا ہے دل سے اسکی ہر مجبوری اس کے ہر سیٹ اپ کے ساتھ قبول کریں۔۔۔۔!!!!

 محبّت کو سودا نہ بنائیں۔۔!!

 

 

 

 

 

 

 

 


Post a Comment

0 Comments