۔۔۔۔۔!مرد
ظالم ،جابر ،لاپرواہ اور سخت ہوتے ہیں!
از قلم: افشین نقوی
ہم
اکثر سنتے ہیں کہ مرد ظالم ،جابر، لا پرواہ اور سخت ہوتے ہیں اور اس کے علاؤہ بھی بہت
کچھ جیسا کہ مرد کو درد نہیں ہوتا، مرد کبھی روتا نہیں ہے ،مرد سنگ دل ہوتا ہے۔
کیا
ہم نے کبھی مرد کو سمجھنے کی کوشش کی ہے کہ اگر وہ واقعی ایسا ہے تو کیوں ہے؟
ایسی
کیا وجوہات ہیں جن کی وجہ سے مرد رو نہیں سکتا اپنی تکلیف کا اظہار نہیں کر سکتا؟
دراصل
یہ ہمارا معاشرہ ہی ایسا ہے جس نے عورت کو صنف
نازک اور مرد کو سخت جان بنا دیا۔
مرد ظالم ،جابر ،لاپرواہ اور سخت ہوتے ہیں! |
اگر
مرد ایسا ہے تو اسے ایسا بنانے میں ہم برابر کے شریک ہیں۔
جانتے
ہیں کیوں؟؟؟
کیونکہ
ہم بچپن سے ہی اپنے لڑکوں کو کہتے ہیں یہ ہمارا شیر ہے تو جب وہ بڑا ہو کر بے رحم اور
سنگدل بن جاتا ہے تو الزام اسے کیوں؟؟؟؟
ارے
بھئی ! آپ اک شیر سے رحم کی امید کیسے لگا سکتے ہیں ؟؟؟
اسی
طرح ہم لڑکوں کو کہتے ہیں کہ مرد کو درد نہیں ہوتا تو پھر کیوں شکایت کرتے ہیں وہ لاپروا
اور بے حس ہے؟؟؟
ارے
! تم لڑکے ہو کے رو رہے ہو؟
لوگ کیا کہیں گے؟؟؟
جانتے
ہیں یہ جملہ مرد کو سخت جان بنا دیتا ہے اور پھر ہم اسے سنگدل کہتے ہیں۔
عورت
کو سمجھنا ناممکن ہو سکتا ہے لیکن ایک مرد کو سمجھنا آسان ہے مگر یہ سمجھنا کہ سب مرد
ایک جیسے ہوتے ہیں بیوقوفی ہے کیونکہ سب مرد ایک جیسے نہیں ہوتے-
کچھ وفادار اور کچھ بےوفا ،کچھ رحم دل ، کچھ سنگدل
،کچھ عزت و احترام کرنے والے اور کچھ عزت کو پامال کرنے والے کچھ عورت کو شہزادی سمجھنے
والے اور کچھ پیر کی جوتی سمجھنے والے-
جس طرح ایک ہی ماں سے تربیت پانے والے سب بچے ایک
جیسے نہیں ہوتے اسی طرح سب مرد بھی کبھی ایک جیسے نہیں ہوتے-
0 Comments
Hy!
Thanks for your replying and showing interest in my blog.