المیہ۔۔۔!تحریر اختر چیمہ- سیالکوٹ

 


المیہ۔۔۔!

ذرا سوچئے!

 اختر چیمہ- سیالکوٹ

بحثیت مسلمان یہ المیہ ہے کہ حضورؐ پاک کے بعد بنی امیہ اور بنی عباس کے بد کردار حاکموں نے اسلام کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا- عام مسلمان نہیں جانتا کہ حضورؐ پاک کے وصالِ مبارک کے بعد سب سے پہلے حضرت فاطمتہُ زھرا کی وفات ہوئی تو انھیں حضورؐ پاک کے پہلو میں کیوں دفن نہ کیا گیا؟ ان کی قبر مبارک آج تک نا معلوم کیوں ہے؟جب کہ وہ جنتی عورتوں کی سردار ہیں- اور پوری کائنات کی عورتوں سے افضل ہیں-

حضورؐ پاک کے دونوں نواسے جنتی جوانوں کے سردار ہیں- امام حسن (عہ) کو زہر دیا گیا اور نانا کے پہلو میں دفن نہیں ہونے دیا گیا- اور میت پر تیر برسائے گئے-امام حسین(عہ)  کو مع اصحاب و انصار(رضہ)  شہید کیا گیا اور ان کی لاش تیروں پر پڑی رہی-مخدرات عصمت و طہارت کو قیدی بنا کر کوفہ و شام میں گھمایا گیا- قبل ازیں حضرت علی کو حالت سجدہ میں محراب مسجد میں شہید کر دیا گیا-کس کے خوف سے نشان قبر مٹایا گیا؟ اگر یہ لوگ حضورؐ پاک کی تعلیمات کو صدق دل سے من و عن تسلیم کرتے تو ان کی اولاد مطاہرہ کو کیوں قتل کرتے؟ بلکہ قتل ناحق کا یہ مذموم سلسلہ آج
تک جاری ہے-

Think About It!

قاتل حکومتوں نے اپنی افتاد طبع اور حکومتی مصلحتوں کے تحت من گھڑت اور حضورؐ پاک کے احکامات کے بر عکس جعلی دین گھڑ کر رائج کر دیا- اصل اسلام کے متوازی خود ساختہ اور جعلی بیانیے کی ترویج و اشاعت کی گئی جو بتدریج مستعمل ہو کر روایت بن گیا- اس بدنیتی کی وجہ سے اسلامی احکامات تضادات کا مجموعہ بن کر رہ گئے-اور اکثر مسائل میں حلال و حرام تک کا فرق ترویج پا گیا- جو امت اپنے نبیؐ کی نافرمان اور اس کی آل کی قاتل ہو وہ فلاح کیسے پا سکتی ہے؟ اس لیے گمراہی اس نا ہنجار امت کا مقدر بن گئی-

ایک عام آدمی جب باریک بینی سے قرآن و حدیث اور تاریخ کا مطالعہ کرتا ہے تو حقائق کا انکشاف اس کو حیران و پریشان کر دیتا ہے کہ کس طرح ہیرو کو ولن اور ولن کو ہیرو بنایا گیا اور حقائق کو چھپایا گیا اور عوام کو ہمیشہ اندھیرے میں رکھنے کی کوشش کی گئی- اور بددیانتی کا یہ شرمناک دھندا نہایت ڈھٹائی کے ساتھ آج بھی جاری ہے-


Post a Comment

0 Comments