بچھوصفت لوگ اختر چیمہ- سیالکوٹ

 

 

بچھوصفت لوگ

اختر چیمہ- سیالکوٹ

آج  دوران مطالعہ” حیات الحیوان “ سے  بچھو کے متعلق یہ عجیب وغریب بات پڑھنے کو ملی کہ:

"مادہ بچھو جب حاملہ ہوتی ہے توبچوں کی پیدائش کے بعد وہ مرجاتی ہے، کیونکہ جب اس کی اولاد اس کے پیٹ میں مکمل ہوجاتی ہے تویہ اپنی ماں کے پیٹ کوکھاکرباہرآتی ہے توان کی ماں مرجاتی ہے۔"

(حیات الحیوان ،ج2،ص273)

اس بات میں اگرچہ زیادہ حدتک صداقت نہیں  ہے، لیکن بعض لوگ حقیقی معنوں میں اسی  بچھوصفت  سے موصوف ہوتے ہیں- کہ جواپنےمحسن کااحسان مان کرشکراداکرناتوایک طرف رہا،بعض اوقات  اس کوتکلیف دینے پرجری ہوجاتے ہیں- جیسے :

اولادکاوالدین کو ایذا پہنچانا۔ (1)

بڑے بھائی سے معاونت لے کربعد میں اس  کو اگنورکرنا۔ (2)

تعلیم حاصل کرنےکے بعداپنے استاد کی بلاوجہ شرعی مخالفت (3) پراترآنا۔

جس آفیسرنے نوکری لگوایا،بعدمیں اس کی جڑیں کاٹ کر اس (4) کونکلوادینا۔

کسی سے قرض لے کربلاوجہ واپس نہ کرنااوردینے والے (5)

کودھکے کھلانا۔

بعض خواتین کا  شوہرکی طرف سے ہرخواہش پوری ہونے کے (6)

باوجود اس  کوچھوٹی چھوتی  باتوں پر ایذادینا،اسی طرح بعض شوہروں کایہی معاملہ ۔

خیرخواہ دوست سے کام نکلواکراس کومشکل میں تنہاچھوڑدینا۔ (7)

صاحبو۔۔۔۔۔۔۔!

آد می کوبچھوصفت نہیں بنناچاہیے کہ اپنے محسن ہی کوتکلیف دینے لگے ، قرآن پاک میں تو احسان کابدلہ احسان بتایاگیااوراحسان  کرنے والے کے متعلق نبیؐ پاک  نے فرمایا:

جس پر کوئی احسان کیا جائے اور وہ طاقت رکھتا ہو تو اس احسان کا بدلہ ضرور دے، ورنہ احسان کرنے والے کی تعريف ہی کر دے ،کيونکہ جس نے احسان کرنے والے کی تعريف کی ،اس نے شکریہ ادا کيا اور جس نے کسی کے احسان کو چھپايا اس نے ناشکری کی۔

(جامع ترمذی،ج2، ص417)

Scorpion nature  of Human

غورطلب بات ہے کہ جب کسی کااحسان چھپانا کفرانِ نعمت یعنی ناشکری ہے تو اس شخص کی ناشکری کا عالَم کیا ہوگا، اور ناشکری توپھرناشکری ہے،اس کوتکلیف دینے کے درپے ہوناکیساظلم ہے۔

لہذااپنے محسنوں کے احسان کے بدلے احسان کیجیے ، ورنہ کم ازکم ان کی تعریف ضرورکیجیے، ان کا شکر ضرور اداکیجیے۔

Post a Comment

0 Comments