سلسلہ آئو شاعری سیکھیں (____سبق نمبر 3____) از اسامہ سرسری

جمعہ  تاریخ: 12جون 2020                               دن:
📖 سلسلہ آئو شاعری سیکھیں
(____سبق نمبر 3____)
از اسامہ سرسری
پیشکش اردو تحقیق

محترم قارئین! سب سے پہلے تو آپ یہ بتائیں کہ کیا پچھلی دونوں قسطوں میں دیا گیا کام آپ نے کرلیا ہے یا نہیں؟ اگر کرلیا ہے تو ’’اَلْحَمْدُ ِﷲ!‘‘ کہیں۔  اور اگر آپ نے پچھلا کام نہیں کیا تو پہلے پچھلا کام کریں، پھر یہ قسط حل کریں۔  پچھلی قسط میں ہم نے ’’قافیہ‘‘ خود بنانا سیکھا۔ قافیے سے متعلق بہت سی اہم اہم باتیں بھی سامنے آئیں، اب ہم ان شاء اللہ قافیے سے متعلق مزید دل چسپ باتیں سیکھیں گے۔  قافیوں کے آخر میں جتنے حروف ایک جیسے ہوں گے، قوافی اتنے ہی عمدہ ہوں گے- 
اس لحاظ سے قوافی کے ہم عقلی طور پر چار درجات بناسکتے ہیں:

1۔درست قافیے
2۔اچھے قافیے
3۔بہتر قافیے
4۔بہترین قافیے

1۔درست قافیے:
وہ قافیے جن میں صرف آخری حروف ایک جیسے ہوں، باقی سب الگ الگ ہوں، جیسے: جمالی اور گاڑی۔ یہ دونوں لفظ باوزن تو ہیں، مگر ان 
میں عمدگی نہیں ہے۔

2۔اچھے قافیے: 
وہ قافیے جن کے آخر میں ایک سے زیادہ حروف ایک
 جیسے ہوں، جیسے: جمالی اور چنبیلی، ان دونوں کے آخر میں ’’ی‘‘ بھی ہے اور ’’ل‘‘ بھی، لہٰذا یہ قافیے پہلی قسم کی نسبت اچھے ہیں۔

3۔بہتر قافیے: 
وہ قافیے جن میں زیادہ تر حروف ایک جیسے ہوں، جیسے جمالی اور 
کمالی، ان دونوں میں صرف ’’ج‘‘ اور ’’ک‘‘ کا فرق ہے۔ دونوں میں ’’مالی‘‘ آرہا ہے، لہٰذا یہ قافیے دوسری قسم سے بھی زیادہ اچھے اور بہتر ہیں۔

4۔بہترین قافیے: 
وہ قافیے جن میں سارے حروف ایک جیسے ہوں، جیسے
 جمالی(جمال سے) اور جما لی(جمانا سے)، ان دونوں میں سارے حروف ایک جیسے ہیں ، مگر لفظ دونوں الگ الگ ہیں ، لہٰذا یہ سب سے اچھے اور عمدہ قافیے ہیں۔ ​
  بالآخر ہم نے بھی محفل جمالی ہے
 یہ محفل کتنی پیاری اور جمالی ہے​ 
  ایک اور مثال ملاحظہ کریں:
’’بتانا‘‘ اس لفظ کے بھی ہم چار طرح کے قافیے بناسکتے ہیں:
1۔درست قافیے: 
سہارا، تماشا، تقاضا، گوارا، نکھارا، نکالا، جھماکا، پکایا۔ 
2۔اچھے قافیے:
بہانہ ، زمانہ ، سہانا ، خزانہ ، فسانہ
3۔بہتر قافیے: 
جتانا، ستانا
4-بہترین قافیہ: 
بتانا(امرِ تاکیدی) اور بِتانا (گزارنا)  نوٹ:  ’’ہ‘‘ اور ’’ا‘‘
 ایک ہی حرفِ روی شمار ہوتے ہیں یعنی لفظ (بہانہ) اور (تماشا) ہم قافیہ ہیں۔

مشق

 لفظِ ’’بہانہ‘‘ سے پہلی قسم(درست قافیے) کی 5 مثالیں، دوسری قسم(اچھے قافیے) کی پانچ مثالیں، تیسری قسم(بہتر قافیے) کی 5 مثالیں اور چوتھی قسم(بہترین قافیے) کی 1 مثال لکھیے۔

___________________


مشق نمبر 3 کا حل
از ملک عرفان

درست قافیے: - تمہارا ، ،ہمارا، کھانا ، کہنا ،بسانا، آنا، رونا۔
 اچھے قافیے: - آشیانہ، کاشانہ، افسانہ، بتانا، تڑپانا،سمجھانا۔
 بہتر قافیے: - مسکرانا، مسکارانا، ٹھیرانا، پتھرانا، تھرتھرانا، بکھرانا،گرانا،  چرانا۔

 بہترین قافیے: - سو نا(سو جانا) ،سونا (زیور)








Post a Comment

4 Comments

Hy!
Thanks for your replying and showing interest in my blog.