عجیب سی لڑکی تحریر مغیزہ امتیاز

 



عجیب سی لڑکی

تحریر مغیزہ امتیاز

وہ بہت ہی عجیب سی لڑکی ہے کہ اگر بولے تو اس کے جتنی کسی کی زبان نہ چلے، چپ رہے تو اس کے جتنا خاموش کوئی نہیں- اور اگر سچ بولے تو اس جیسا سچا کوئی نہیں-وہ ایکٹنگ کرے تو اس جیسا فنکار کوئی نہیں - وہ صرف نہا کر صاف کپڑے پہن لے تواس کے جتنا خوبصورت کوئی نہیں-وہ خود کو فراموش کر دے تو اس کے  جتنا بد صورت کوئی نہیں- وہ اپنا خیال رکھےتو اس کے  جتنا خوش کوئی نہیں اور اگر وہ خود کو اکیلا چھوڑ دے تو اس کے آنسوؤں کا کوئی حال نہ رہے- وہ اخلاق میں سب سے اچھی ہے مگراس کے جتنا بدتمیز بھی کوئی نہیں- وہ رشتہ نبھائے تو اس کے جیسا دوست کوئی نہیں- وہ یاد نہ کرے تو اس کےجیسا بھلکڑ  کوئی نہیں-وہ بھوکی ہے توخود اُٹھ کے کھانا نا کھائے -اکیلے رہنا چاہے تو مہینوں کسی سے بات نہ کرے مگر جب کسی کی ضرورت ہو تواس کے جتنا تڑپتا
کوئی نہیں-

 مگر! ان سب باتوں کے علاوہ ایک بات وہ جو بھی ہے جیسی بھی ہےلیکن مطلبی نہیں ہے- وہ رشتوں میں منافقت نہیں کرتی -وہ رشتوں کی خاطرخود کو قربان کرنا جانتی ہے –زندگی کی جنگ میں اپنوں کی موجودگی میں ہارنا جانتی ہے- انا اس قدر کہ دھوکہ دینے والوں کی طرف مڑ کر بھی نا دیکھے اور محبت اس قدر کہ نبھا کی انتھاء کو چھو لے،چھوڑنے پر آؑئے تووقت بھی نا میسرہو-ساتھ دینا چاہے تو سانسیں بھی کم لگیں۔وہ ضد کرے تو اس قدر کہ سانس بھی نہیں لے گی ۔ اوررحم اتنا کہ دشمن جاں کی امدادکو حاضرہے- نا چاہے توخود کی بھی مدد نہ کرے- 

                                                                

المختصر یہ کہ!

وہ عجیب سی لڑکی!

حیا ،وفا،ایماں کا پیکر تھی-

وہ لڑکی خوابوں جیسی تھی-

اُمیدوں کی اک اُبھرتی کرن تھی-

وہ لڑکی رنگوں جیسی تھی-


Post a Comment

1 Comments

Hy!
Thanks for your replying and showing interest in my blog.